ابنا: یہ اعلان انہوں نے طوری امام بارگاہ میں منعقدہ اجتماع سے کیا جس میں طوری قبیلے کے بزرگوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب عنایت حسین طوری کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بالعموم اور کوئٹہ شہر میں بالخصوص ملت تشیع کی بیداری اور اتحاد کا سہرا مجلس وحدت مسلمین کے سر جاتا ہے. نیز انہوں نے کوئٹہ میں آغا رضا، حاجی عمران علی، غلام حسین اور جعفر ہزارہ جیسے باایمان، باصلاحیت اور دلیر امیدواروں کو نامزد کیا ہے جو اسمبلیوں میں جاکر ملت تشیع کوئٹہ کی بہترین نمائندگی کرسکتے ہیں. ان وجوہات کے پیش نظر طوری قبیلہ ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے.
.......
/169